۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سعودی اسرائیل سازش

حوزہ/ صیہونی حکومت کے انچارج وزیراعظم نے ایک بار پھر تل ابیب کے ساتھ نارملائزیشن معاہدے میں سعودی عرب کی شمولیت کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب (جمعرات 15 دسمبر) کوصیہونی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ریاض کے ساتھ تعلقات کی امیدوں کو جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کو تل ابیب کے ساتھ نارملائزیشن معاہدے پر لانے والے ممالک کے گروپ میں شامل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

صیہونی حکومت کی نیوز سائٹ "I24" کی رپورٹ کے مطابق، لیکود پارٹی کے سربراہ اور اگلی تل ابیب کابینہ کے وزیر اعظم نے کہا: میں سعودی عرب کے ساتھ نارملائزیشن معاہدے پر دستخط کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہوں، اور یہ معاہدہ عربوں اور فلسطینیوں کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے سعودی عرب سے ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونے کو کہا تھا۔ انہوں نے سعودی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "مجھے یقین ہے کہ ہم امن کے لیے سنجیدہ اقدام کر سکتے ہیں، ایک ایسا اقدام جو عرب اسرائیل تنازعہ کے حل کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .